۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
نائیجیریا میں ایک بار پھر آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ نائیجیریا کے عوام نے ان مظاہروں میں آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرے کئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے عوام نے ان مظاہروں میں آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کی تصاویر تھیں۔ آیت اللہ شیخ زکزاکی کے بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے ابھی حال ہی میں یاد دہانی کرائی تھی کہ نائیجیریا کی حکومت نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے 6 بیٹوں کو شہید کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیۃ اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔

فوج آیۃ اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .